برلن(اے پی پی)جرمنی نے سیکورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ نے کی ہدایت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق جرمنی کے دفترِ خارجہ نے ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ دارالحکومت بیروت کے علاقے میں 2 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد صورتِحال کی مزید خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ،اس لئے جرمن شہری لبنان کے جنوبی حصوں اور بیروت کے جنوبی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں اور ملک چھوڑ دیں۔