• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود اور زین قریشی کو الیکشن لڑنے کی اجازت، اعظم سواتی کی اپیل مسترد

لاہور، کراچی (نمائندہ جنگ، اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور انکے بیٹے زین قریشی کے عمر کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔ سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہر ہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کیخلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔الیکشن ٹربیونل نے رانا ثناء اللہ، غلام مصطفیٰ کھر انکی اہلیہ،فواد چوہدری، ایاز امیر، نعیم پنجوتھہ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا، شہباز شریف اور مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پرریٹرننگ افسر سے جواب طلب کرلیا۔ دوسری جانب نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کو رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی نے چیلنج کر رکھا ہے۔ جسکی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ، اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس رسال حسن سیدنےاین اے 132سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل پر ریٹرننگ افسر سےجواب طلب کرلیا، این اے 241 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ اور پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

اہم خبریں سے مزید