اسلام آباد(این این آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مزید گھیرا تنگ، 9 مئی کو جی ایچ کیوحملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے طلب کرلیا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف نومئی 2023کو جی ایچ کیو پر حملہ، تصاویر جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔