لاہور ( این این آئی) ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو آج (اتوار ) کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔ اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ آر او نے کاغذات غیر قانونی طور پر مسترد کیے، الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔جسٹس طارق ندیم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ اپیل کنندہ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ ایپلٹ ٹریبونل نے اپیل پر ریٹرننگ افسر کو آج (اتوار ) کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔واضح رہے کہ عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔