• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی ملزمان کا ٹرائل اگلی حکومت میں مکمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

کراچی (جنگ نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے رول ماڈل قائد اعظم ہیں۔ 9مئی کے ملزمان کا ٹرائل اگلی حکومت کے دور میں مکمل ہو گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری مدت میں توسیع پارلیمنٹ نہیں کرے گی جب تک نئی حکومت نہیں آتی میں ہی وزیراعظم ہوں۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں اسپیشل انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگراں وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دے چکا ہوں تاہم ابھی یہ نہیں سوچا کہ بعد میں کیا کروں گا۔ اُنہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو جتنا با اختیار ہونا چاہیے اس سے کہیں زیادہ ہے۔ تفصیلی انٹرویو ناظرین سہیل وڑائچ کی میزبانی میں اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید