• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 5 سالہ لڑکی ہوش میں برین سرجری سے گزرنے والی کم عمر ترین مریضہ بن گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس دہلی نے بائیں پیرسیلوین انٹرا ایکسیل برین ٹیومر کے لیےہوش میں مسکن دوا کے استعمال کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پانچ سالہ بچی کا جاگتے ہوئے کرینیوٹومی کامیابی کے ساتھ ا سرنجام دے کر اہم طبی سنگ میل عبور کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ اس اختراعی طریقہ کار سے گزرنے والی عالمی سطح پر سب سے کم عمر شخصیت بن گئیں۔ کم عمر مریضہ کا شاندار تعاون اور آپریشن کے بعد کی مستحکم حالت سرجری کی کامیابی کو واضح کرتی ہے۔آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے ایک بیان میں اعلی معیار کے فنکشنل ایم آر آئی دماغی مطالعات کی فراہمی میں نیورو انستھیسیا اور نیوروریڈیولوجی کی ٹیم کے غیرمعمولی تعاون کو نمایاں کیا۔بیداری میں کرینیوٹومی ایک خصوصی نیورو سرجیکل طریقہ ہے،جوسرجن کو مریض کے دماغ کو نقصان پہنچنے کے خطرے کم سے کم کرتے ہوئے رسولی نکالنے کے قابل بناتا ہے۔اس سارے عمل کے دوران ایلوکوئینٹ برین نامی اہم ایریا کی نشاندہی کیلئے نیورسرجن کی جانب سے کورٹیکل کے نقشے کی تیاری کی جاتی ہے، جو ٹیومر کو ہٹانے کے دوران ان کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید