پشاور(این این آئی) صوبائی دارلحکومت پشاور میں چائلڈ لیبر کی شرح میں خطرنا ک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس نے متعلقہ حکام کی کاکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔شہر بھر کے بازاوں ، فیکٹریز، ٹرانسپورٹ ، ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی جگہوں پر بچے کام کرتے نظر آئینگے جبکہ زیادہ تر بچے ٹریفک سگنلز اور بازاروں سمیت مختلف عوامی مقامات پر اشیاء بیچنے اور بھیک مانگنے لگیں تاہم متعلقہ حکام چائلد لیبر خاتمہ میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگی اور اس حوالے سے عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی کوئی مربوط حکمت عملی پیش نہ کر سکیں ۔