• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ قوتیں ملک میں الیکشن ملتوی کرنا چاہتی ہیں، سراج الحق

تیمرگرہ ( نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاہے کہ کچھ قوتیں ملک میں الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں اگر ملک بچانا ہے تو ائین کے مطابق 8فروری کو بروقت شفاف اور غیر جانبدرانہ الیکشن کرنا ہونگے ، اگر بروقت الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میںخون ریزی اور افراتفری کا خدشہ ہے الیکشن ملتوی کرانے کیلئے100سنیٹر کے ایوان میں11سنیٹر کا بل پاس کرنا قوم کیساتھ فراڈ اور مذاق ہے صلاحی معاشرہ کی تشکیل کیلئے علماء پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے وہ منبر و محراب کا استعمال کرکے اقامت دین نظام رائج کرنے میں کردارادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ احیاء العلوم بلامبٹ میں18واں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری اور ادارے کے مہتم مولانا کلیم اللہ فاروقی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر 480 فضلاء و فاضلات کی دستار بندی بھی کی گئی،سراج الحق نے کہاکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کو فلسطینیوں کے نسل کشی کیلئے 14بلین ڈالر ز امداد دیکر اسرائیل مزائل اور بارود کا بارش کرکے ہزاروں بچوں، خواتین سمیت فلسطینوں کو شہید کر دیا ،جبکہ بدقسمتی یہ ہے کہ58اسلامی ممالک اور پونے دوارب مسلمان خاموش تماشائی بن چکے ہیں اور امت مسلمہ کے حکمرانوں نے بے غیرتی کا چادر اڑھ کر امریکی صف میں کھڑے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید