سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ میں امیدوار زیادہ اور پارٹی ٹکٹ کم پڑ گئے ٹکٹ نا ملنے پر پارٹی رہنمائوں میں اختلافات ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی قائم کردی، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلی قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دے دی ، مصالحتی کمیٹی میں سید خورشید احمد شاہ، نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، مکیش چاولہ اور امداد پتافی شامل ہیں جو ٹکٹ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے ملاقاتیں کرکے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچائیں گے اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، پیپلزپارٹی کی جانب سے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی سمیت کئی اضلاع میں پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ نا دیئے جانے پر ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں نے آزاد امیدوار کے طور پر پارٹی امیدوار کے سامنے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا تھا۔