• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش، اپوزیشن کے بغیر انتخابات، حسینہ واجد کا پانچویں بار وزیراعظم بننا یقینی

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے بغیر ہونےوالے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے، ان کے پانچویں بار وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، وہ مسلسل چوتھی بار وزیراعظم بن کر دنیا کی طویل مدت تک خاتون سربراہ مملکت رہنے کا اپنا اعزاز برقرار رکھیں گی۔

 حکمران جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کرلی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ ٹرن گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں50فیصد کم رہا، 2018میں ووٹنگ کا تناسب80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40فیصد رہا۔ اپوزیشن کی ووٹرز کو بائیکاٹ پر مبارکباد ، اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشلنسٹ پارٹی کی بائیکاٹ مہم کا ساتھ دیا جبکہ اس مہم نے انتخابات سے قبل حکومت کی طرف سے کئے گئے بڑے کریک ڈاؤن کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

یہ انتخابات روزانہ سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں، امن کے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو جیل میں ڈالے جانے اور حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے ووٹرز پر ووٹ ڈالنے کے لئے دباؤ ڈالنے یا حکومتی فوائد سے محروم کرنے کی دھمکیوں کی ایک ماہ کی مہم کا اختتام ہیں۔

بنگلہ دیش کے دو بڑے ٹی وی چینلز نے بتایا ہے کہ حکمراں جماعت نے 299کے ایوان میں 157نشستیں حاصل کرکے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ تاحال گنتی کا عمل جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید