• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا مضمون تحریری شکل میں باہر نہیں گیا، جیل حکام

راولپنڈی(آئی این پی)جیل حکام نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ میں شائع شدہ بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر نہیں گیا،آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دی اکانومسٹ میں شائع بانی پی ٹی آئی کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہوچکی ہوتی،اس حوالے سے محکمہ جیل کے حکام نے تحقیقات کی تھیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کے مضمون تحریری شکل میں اڈیالہ جیل سے باہر نہیں گیا تھا،جیل حکام کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید