اسلام آباد( جنگ نیوز) این اے 47 اور48 سے امیدوار مصطفیٰ نوا زکھوکھر نے کہا ملک اس وقت جن مشکل حالات سے گزرہا ہے عوام کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ اگر سیاسی جماعتوں اور قائدین کی ترجیحات میں عوامی مسائل شامل ہوتے تو آج ملک ان حالات تک نہ پہنچتا۔ ان خیالات کا اظہار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بری امام نور پور شاہاںتنویر حسین عباسی کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مصطفیٰ نواز نے کہا کہ میرا دل آج بھی مطمئن ہے کہ میں نے ضمیر کی آواز سنتے ہوئے استعفیٰ دیا اور عوام کی عدالت میں پیش ہوگیا۔