کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دو کپتان شکیب الحسن اور مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ بن گئے۔
موجودہ قائد شکیب الحسن اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ پارٹی کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ہیں ۔
کرکٹ کے میدانوں میں تنازعات میں ملوث شکیب الحسن کی جیت کے فوراً بعد مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تھپڑ مارنے کا واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
ایک مداح کی جانب سے مبینہ طور پر پیچھے سے پکڑنے کی کوشش کے بعد کرکٹر آپے سے باہر ہوگئے اور نوجوان کو تھپڑ دے مارا۔
سابق کپتان مشرفی مرتضٰی نے بھی عوامی لیگ کے ٹکٹ پر فتح حاصل کی۔