کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی خاتون کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے 2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ جویریہ رؤف کا کہنا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہوں۔