• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا‘ لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے نعرہ لگا دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر اچانک انکی لطیف کھوسہ سے ملاقات ہوگئی۔ بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر ’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا‘ کا نعرہ لگا دیا۔اسکے بعد بلاول بھٹو زرداری نے لطیف کھوسہ سے گفتگو کی اور دونوں بغل گیر ہوگئے۔ چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے انکی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔جسکے بعد لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
ملک بھر سے سے مزید