کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے بڑا فیصلہ آگیا ہے۔
62ون ایف آئین کے آرٹیکل کے تحت جو نااہلی ہے اس کی مدت تاحیات نہیں ہوگی۔ کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، ارشاد بھٹی، سلیم صافی اور محمل سرفراز نے مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جہانگیر ترین اور نواز شریف کو فائدہ ہوگا، فیصلہ ٹھیک ہے لیکن ادھورا ہے، رتی بھر شعور والا بھی اسے درست نہیں کہہ سکتا، توبہ کے دروازے چند لوگوں کیلئے کھل گئے، تاحیات نااہلی کا فیصلہ غلط تھا۔