• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام نے سب کو آزمالیا، اب ہمیں آزما لیں ،جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ و حلقہ این اے 262 و پی بی 38 سے امیدوار حافظ نورعلی اور پی بی 39 سے پارٹی کے امیدوار ملک عبدالرحیم ناصر نے کہاہے کہ جماعت اسلامی عوام کے تعاون سے 8 فروری کے انتخابات میں سرپرائز دئے گی کوئٹہ کے عوام نے سب کو آزمالیا اب جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر آزمائیں ۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کے عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے این اے 262 و پی بی 39 کے انتخابی دفتر واقع نوا کلی بائی پاس روڈ کی افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نواں کلی کوتوال ، کلی عمرخان ، کلی طورخان ، کلی گل محمد ، ہنہ ، سرہ غڑگئی و دیگر علاقوں کے مسائل جماعت اسلامی حل کریگی ۔ ہمارے علاقے کو ماضی کے منتخب نمائندوں اور نااہل جماعتوں نے پسماندہ بنادیا ہے ۔یہاں نہ علاج اور نہ ہی تعلیم کی سہولت میسر ہے ،بار بارعوام سے ووٹ مانگنے والے صرف الیکشن کے دنوں میں نظر آتے ہیں ،ہم اپنی کارکردگی ، دیانت دار ی پر فخر کرتے ہیں جماعت اسلامی کامیاب ہوگی تو کوئٹہ کے مسائل حل ہوں گے ۔ 
کوئٹہ سے مزید