• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید باریوں کے طلبگار سابقہ کارکردگی کا حساب دیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مزید باریوں کے طلب گار سابقہ کارکردگی کا حساب دیں کیونکہ خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم ہو چکا اور اب آقا غلام کی تقسیم نہیں چلے گی۔ ایک پاکستان میں دو نظام نہیں ہو سکتے، قوم 8 فروری کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا یومِ احتساب بنا دے، اقتدار میں آ کر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے۔ ہمارے حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔ اقتدار میں آ کر جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریگی، سودی نظام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام ترازو پر مہر لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں جماعت اسلامی نے عام انتخابات کیلئے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ منشور میں اسلامی پاکستان، مضبوط معیشت اور گورننس، خوشحال صوبے، ڈیجیٹل پاکستان، سستی خوراک سب کیلئے، انصاف سب کیلئے، روزگار اور چھت سب کیلئے، تعلیم اور صحت سب کیلئے، امن سب کیلئے، آزاد خارجہ تعلقات، مضبوط دفاع، خوش حال اقلیتیں، خوشحال نوجوان، خوشحال مزدو ر وکسان، اور خوشحال عورت کو اولین ترجیحات میں شامل کیاگیاہے۔

ملک بھر سے سے مزید