• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیئے۔ دوران سماعت فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس موصول نہیں ہوئے۔ منگل کو بینکنگ عدالت میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر عبدالغنی مجید سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سابق صدرپاکستان آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید