کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ تاحیات ناہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند اور مثالی ہے، اس فیصلے سے عدالتی ناانصافی کےسیاہ دور کا خاتمہ ہوگیا، ا علی عدالت کی جانب سے اپنی ماضی کی غلطی کا ازالہ کرنا خوش آئند بات ہے، عدلیہ کا اپنے ہی فیصلوں اور ریکارڈ کو درست کرنا اچھا اقدام ہے،پارلیمان نے قانون پاس کیا جس کے مطابق نااہلی 5سال سے زیادہ نہیں،انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو اچھے یا غلط فیصلوں کا اختیار اس وقت ملتا ہے جب پارلیمنٹ قانون سازی میں ناکام ہوجائے، بد قسمتی سے پچھلے کئی سال سے ہمارے منتخب ایوانوں نے وہ کام نہیں کئے جس کی ملک کو ضرورت ہے،انہوں نے کہا ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو کسی دبائو کے تحت درست فیصلے کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔