• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے شدت اختیار کرلی

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے شدت اختیار کرلی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کے رکھ دیا ہے دوسری طرف عوام کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوچکاہے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی شہر کے بیشتر علاقو ں،حیات آباد،فقیر آباد،مومن ٹاؤن،تاج آباد اور اندرون شہر کے علاقوں کے علاوہ مضافاتی علاقوں بڈھ بیر ٗورسک روڈ کے علاقوں ٗمتھرا ٗچارسدہ رو ڈ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کاروبار بھی ٹھپ ہو کے رہ گئے ہیں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مسجدوں اور گھروں میں پانی ناپید ہو چکا ہے اور دیگر معاملات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں جس نے زندگی کے ہرطبقے کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے۔
پشاور سے مزید