لاہور(نمائندہ جنگ /این این آئی )ملک میں عام انتخابات 2024ءکا تیسرامرحلہ مکمل ‘آج امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی ‘لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹریبونل نےلاہورسے میاں نواز شریف اورمریم نواز کے کاغذات منظور کرنے کے خلاف دائر اپیلیں مستردکردیں۔ہائیکورٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے مونس الٰہی کی خالہ ریحانہ عباس‘ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ‘ڈاکٹر یاسمین راشد‘علی امتیاز وڑائچ‘اعظم خان نیازی‘ خالد محمود گجر اورمحمود الرشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔