ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی نے ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر کے ہمراہ گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شہباز شریف اور نشتر ہسپتال کا دورہ کیا، ایس پی کینٹ ڈویژن رانا ارسلان زاہد، اے ایس پی کینٹ طیب وزیر اور ایس ایچ او تھانہ چہلیک حماد الحسن بودلہ بھی ہمراہ تھے، سی پی او ملتان نے ہسپتال میں زیر علاج نشے کے عادی افراد کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کی مکمل صحت یابی کے بعد ملتان پولیس کی جانب سے پولیس ڈرائیونگ سکول میں ٹریننگ دی جائے گی تاکہ یہ معاشرے کا اہم رکن بن سکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔