ملتان (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی کے تاجر رہنما محمد دانش نے الزام لگایا ہے کہ 31 اگست کو 15 سے زائد پولیس اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے نام پر ان کے گھر ہاشمی کینال نزد قاسم پور نہر پر چھاپہ مارا، خواتین و بچوں کو ہراساں کیا اور اڑھائی لاکھ روپے، ڈھائی تولہ طلائی زیور اور لائسنس یافتہ پسٹل قبضے میں لے لیا، پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلکار انہیں ڈالہ میں بٹھا کر سڑکوں پر گھماتے رہے اور غیر قانونی کاروبار کے الزامات لگاتے رہے، انہوں نے آر پی او ملتان، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او و سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، چھینا گیا مال واپس دلوایا جائے اور جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔