ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی دریائی علاقوں میں انسپکشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرین سیلاب سے ملاقات کی اور فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولتوںکا جائزہ لیا اور بریفنگ لی، ڈپٹی کمشنر نے خواتین و بچوں کیلئے الگ باتھ روم اور خیمے لگانے کے احکامات بھی جاری کئے۔