• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکستان قومی کونسل کا اجلاس، وسیب کے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے اجلاس میں چیئرمین ظہور دھریجہ اور صدر ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی نے وسیب میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائی علاقوں میں شدید نقصان ہو رہا ہے مگر حکومت کی توجہ لاہور تک محدود ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سیلاب کا بڑا ریلا ملتان سے گزرے گا، دعا ہے کہ نقصان نہ ہو۔ شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ کالا باغ ڈیم سرائیکی وسیب کا منصوبہ ہے، اگر سرائیکی صوبہ ہوتا تو یہ ڈیم بن چکا ہوتا۔ اجلاس میں نئے صوبوں کے حوالے سے شوشے چھوڑنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وسیب کی مکمل حدود کے ساتھ صوبہ سرائیکستان بنایا جائے۔ اجلاس میں دھریجہ خاندان کے بزرگ محمد شفیع دھریجہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی گئی۔
ملتان سے مزید