ملتان (سٹاف رپورٹر ) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سہہ روزہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کا آغاز ای لائبریری میں ’’جائزہ حسن نعت‘‘ سے ہوگا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نعتیہ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ سماجی رہنما نعیم اقبال نعیم کے مطابق تنظیم گزشتہ 22 برسوں سے نوجوانوں کی فکری و تعلیمی تربیت کے لیے سرگرم ہے۔