ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کی انسدادہراسمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی،وائس چانسلر کی منظوری کے بعد گذشتہ روز جاری ہونےو الے مراسلے میں کہاگیاہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر، ڈین، فیکلٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی بطور ممبر، ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی کی مسلسل دو میعاد مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر وقاص ملک کو دو سال کے لیے انسدادہراسمنٹ کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیاہے،مزید برآں وائس چانسلر نے ڈاکٹر روحما حفیظ ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹیڈی سنٹرکو ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی کی دوسری مدت (دو سال) کے لیے چیئرپرسن مقرر کیا ہے، جبکہ ممبران میں ڈاکٹر ثروت سلطان اور سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار یا اس کا نامزد نمائندہ ادا کرے گا ۔