ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر نوید انجم نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےسپرنٹنڈنٹ محمد سعید کو پرانے سامان کی بولی ایک ٹھیکیدار کو دلوانے کے لیے 20 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ۔