ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی فلڈ ریلیف کیمپ ڈیوٹی کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بھی جاری،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر کارروائیکرتے ہوئےایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیداں والا بائیپاس روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیداں والا بائیپاس چوک بطرف ماڈل ٹاؤن چوک،بوسن روڈ،شالیمار کالونی سبزہ زار،اعوان چوک سے تجاوزات کو کلیئر کروا دیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل آفس سے موصولہ عوامی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن ٹی چوک سے ریڑھی پھٹے، عارضی تجاوزات و بلڈنگ میٹریل کلیئر کروا دیا۔