ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال کے سرکل آفیسر ساجد علی نے محمد باسط سی ای او ایجوکیشن کے ملازم کو ریڈ کر کے گرفتار کر لیا ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ساجد علی نے کاروائی کرتے ہوئے محمد باسط سی ای او ایجوکیشن خانیوال کے ملازم نے ایک شہری سے سرکاری ملازمت لگوانے کے لیے 50 ہزار روپے رشوت لینے پر ملزم کوگرفتار کر لیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔