• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی ملتان میں عشرہ ٔرحمت اللعالمین ؐکی تقریبات شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں عشرہ ٔرحمت اللعالمینؐ کی تقریبات شروع ،اس سلسلے میں ویمن یونیورسٹی میں تقاریر کے مقابلے منعقد ہوئے ،تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس ماہ مقدس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو 1500برس مکمل ہوگئے،اسی نسبت سے حکومت پاکستان نے عشرۂ رحمت اللعالمینؐ نہایت شان و شوکت سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور  یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، رجسٹرار ڈاکٹر ملیکہ رانی نے کہا کہ آپ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے جاہلیت اور تاریکی تھی، آپؐ کی آمد سے دنیا میں  نور  پھیلا۔
ملتان سے مزید