ملتان (سٹاف رپورٹر) خواجہ سرا آپس میں جھگڑ پڑے، اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔بی زیڈ پولیس کو پرائم ویلاز سے خواجہ سرا ببلی نے اطلاع دی کہ ہم سب دوست ہیں اور ایک ہی جگہ پر رہتے ہیں لین دین کے معاملہ پر میری ساتھی خواجہ سرا مہک سے جھگڑا ہوگیا مہک نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بلواکر مجھے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میری بائیں ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔