• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کیلئے کتب اور کیش کا تحفہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)نویں کے امتحان میں پوزیشن لینے پرگورنمنٹ سکول کے طالب علم اور اہل خانہ کےلئے کتب اور کیش کا تحفہ ، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کے طالب علم زین العابدین فاروقی ولد محمد ارشد نے جماعت نہم کے بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 519 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،گزشتہ روز پرائمری اسمبلی میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان اور اساتذہ نے انہیں کتابوں کے تحائف پیش کیے،جبکہ سکول کی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
ملتان سے مزید