• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کی جنرل باڈی کا اجلاس آج ہو گا، اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)اے ایس اے جامعہ زکریا کی جنرل باڈی کا اجلاس آج جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں فیکلٹی کے ورک لوڈ میں اضافے، وزیٹنگ لیکچررز کے معاوضے، اور پی ایچ ڈی طلبہ کو تدریسی ذمہ داریاں سونپنے جیسے اہم امور زیر بحث آئیں گے، جو فیکلٹی ممبران کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔بتایا گیاہے کہ جنرل باڈی کے اجلاس میں بعض شعبوں کو ضم کرنے بارے اسٹرکچرل ریفارمز کی پالیسی بارے سخت ردعمل کا امکان ہے۔ایک سینئر فیکلٹی ممبر نے بتایا کہ "یہ فیصلے فیکلٹی کے ساتھ مشاورت کیے بغیر کیے گئے ہیں، جو نہ صرف اساتذہ کی عزت نفس کے خلاف ہیں بلکہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بھی متاثر کریں گے۔"یہ اجلاس یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔
ملتان سے مزید