• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو کیسز ختم کروانے کیلئے بات ماننے کی آفرز آرہی ہیں‘ علیمہ خان

اسلام آباد (خبر نگار) علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو آفرز آ رہی ہیں اگر آپ ہماری بات مانیں گے تو سارے کیسز ختم ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رونق ہے۔ لگتا ہے ٹکٹوں کا فیصلہ ہونے کے بعد ہم پھر یہاں اکیلے کھڑے ہوں گے۔ کاش یہ سارے لوگ پہلے دن سے آتے۔ عمران خان نے وکلاء کو بھی کہا ہے ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کا خیال رکھا جائے۔ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر کرتی ہے لیکن خصوصی عدالت کے جج اس کو سنتے نہیں۔ ہمارا خیال ہے اب ان جج صاحب کو کیس میں نہیں ہونا چاہئے۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، ان کو انصاف نہیں مل رہا۔ 24 کروڑ لوگوں کا اعتماد عدالتوں سے اٹھتا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید