پشاور(نیوزرپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی پیشی کے بعد اے این پی کے کارکنوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فضل محمد پر حملہ کرتے ہوئے اس پر لاتھوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران گملے بھی ٹوٹ گئے جبکہ پولیس کی مداخلت کے بعد فضل محمد کو ہائیکورٹ کی عمارت سے باہر نکالا گیا ۔جمعرات کے روز ایمل ولی کی پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد باہر آئےتو ان کے ہمراہ کارکنوں اور وکلا کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی اس دوران جیسے ہی فضل محمد باہر آئے تو کارکنوں نے اس کو دیکھتے ہی مشتعل ہوگئے اور اس پر حملہ آور ہوئے اے این پی کے کارکنوں نے فضل محمد پر لاتھوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔