• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ 17 فروری سے شروع، میلہ چار شہروں میں سجے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا،میلہ چار شہروں میں 17 فروری سے سجے گا، افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ ایونٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔ 34 میچوں میں کراچی 11کی میزبانی کرے گا ۔ قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9،9جبکہ ملتان 5میچز کی میزبانی کرینگے۔ ملتان اور لاہور17سے 27فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ اس کے بعد کرکٹ ایکشن راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائے گا جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔