• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت، پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پشاور(صباح نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کرلیا ، عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن سے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید