• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد میں متعدد افسروں کے تبادلے

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایف بی نے آر کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد میں متعدد افسروں کے تبادلے کردیے جبکہ لاہور کے تین ان لینڈ ریونیو ڈپٹی کمشنرز کو ایڈیشنل کمشنر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن نمبر 0128آئی آر ون 2024ء جمعہ 12جنوری کو جاری کیا ہے جس میں ان لینڈ ریونیو کے بنیادی سکیل 18کے تین ڈپٹی کمشنرز کو لاہور ریجنل ٹیکس آفس اور کارپوریٹ ٹیکس آف میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدوں پر فائز کیا ہے۔ ان میں مس حائزہ سجاد کو ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور سے ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس بنایا گیا ہے۔ عمر زیب خان ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ مس غزالہ ناصر صدیق ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کو ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ان تمام افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے موجودہ عہدے سے سبکدوش ہو کر نئے دفاتر میں کام شروع کریں۔ ایف بی آر نے جمعہ 12جنوری کو نوٹیفکیشن نمبر 0113سی تھری 2024ء جاری کیا ہے جس کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے لیٹر نمبر ایف فور نائن 2019آر (ایف ایس فور) زین احمد کو پریونٹو افسر مقرر کیا گیا ہے۔ مس کلپنا نے ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کا چارج چھوڑ کر ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ون کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید