کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال ن لیگ کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ جس طرح 2018ء میں عمران خان آئے ویسے ہی نواز شریف آجائیں گے.
اچانک کیا ہوگیا کہ نواز شریف جاتی امراء میں بیٹھے بٹھائے مقبول ہوگئے اور عمران خان جیل میں پڑے غیرمقبول ہوگئے، ارشاد بھٹی نے کہا کہ سروے انڈسٹری مکمل طور پر سیاسی ہوچکی ہے، سروے کاروبار ہوتے ہیں پیسے دے کر کروائے جاتے ہیں.
سروے عوام کی صحیح نمائندگی نہیں کرتے ہیں، ساڑھے بارہ کروڑ ووٹرز کی پانچ ہزار افراد نمائندگی نہیں کرسکتے، گیلپ سروے میں نواز شریف کی مقبولیت بڑھنے یا عمران خان کی مقبولیت گھٹنے کی کوئی وجہ نہیں ہے.
اچانک کیا ہوگیا کہ نواز شریف جاتی امراء میں بیٹھے بٹھائے مقبول ہوگئے اور عمران خان جیل میں پڑے غیرمقبول ہوگئے، نواز شریف کو جوپروٹوکول مل رہے ہیں وہ ان کی مقبولیت گھٹارہے ہیں۔