یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بندر مانا جاتا ہے۔ اس کا وزن صرف 100 گرام ہوتا ہے۔ یہ بندروں کی قسم New world monkeys سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ برازیل، بولیویا، کولمبیاء، ایکواڈور، گیانا، وینزویلا، پیرو اور سرینام میں ملتا ہے۔پگمی مارموزیٹ کے جسم کی لمبائی 12 سینٹی میٹر تک جبکہ اس کی دم 172 ملی میٹر تک لمبی ہوتی ہے۔
یہ بندر چھلانگ لگانے میں ماہر ہے اور اپنے چھوٹے جسم کے باوجود ایک درخت سے دوسرے پر 5 میٹر طویل چھلانگ لگا سکتا ہے، اس کی اوسط عمر 12 سال تک ہوتی ہے۔ اس کی خوراک درختوں کی چھال سے بہنے والے شیرہ، ہے۔
اپنی پروٹین کی ضروریات یہ بندر کیڑے مکوڑے اور کیچوے کھا کر پوری کرتے ہیں۔ یہ گروہ میں رہتا ہے۔ اپنے چھوٹے قد اور پھرتیلے جسم کی وجہ سے یہ ننھے بندر اپنے شکاریوں سے اکثر چھپ جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے گزشتہ کئی سال سے ایمازون جنگلات کی کٹائی اور جنگلات میں لگنے والی آگ کے علاوہ سمگلنگ اور شکار برائے فروخت نے بھی پگمی مارموزیٹ کی آبادی کو شدید ترین نقصان سے دو چار کر دیا ہے۔