لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ‘صدر پرویز الٰہی ،شاہ محمود قریشی ‘صنم جاوید‘فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز تک ملتوی کردی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواستوں پر بھی محفوظ فیصلہ آج ( پیر ) کے روز سنایا جائے گا۔