اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا مگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ نہیں کروں گا .
ٹکٹ کیلئے پارٹی نے میری سفارش رد کر دی ،کسی پارٹی میں نہیں جاؤنگا،نئی ضرور بنائینگ پارٹی نے سفارش رد کر دی،اب حمایت نہیں کروں گا، خود ٹکٹ نہیں مانگا جس کا مطلب ہے کہ وہ پارٹی میں نہیں ہیں۔
اگر کوئی شخص 35سال کی وابستگی کے بعد پارٹی کا ٹکٹ نہیں مانگتا ہے تو یہ غیر معمولی اور واضح پیغام ہے۔شاہد خاقان کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کے کچھ دوستوں نے ان سے بات کی مگر میں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا۔ حلقے کے کچھ پارٹی کارکنوں کے نام بتائے تھے۔