کوئٹہ (این این آئی) پیپلز پارٹی پی بی 43 کوئٹہ کے امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے عوام کی طاقت سے منتخب ہو کر حلقے کے مسائل کے حل،روزگار کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھاؤنگا یہ بات انہوں نے سردار یاسین لانگو کی جانب سے ان کی حمایت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کو اس وقت تعلیم یافتہ، مسائل کا ادراک اور انکا حل کرنے والی سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے ماضی میں جن نمائندوں کو عوام نے منتخب کیا انہوں نے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کلی شابو میں عمر خان خلجی سے ملاقات کی دریں اثناء سید حسنین ہاشمی نے دوکانی بابا کے خلیفہ حاجی شیر جان اور حاجی شیرا کی وفات پر ان کے لواحقین اور سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی سے ان کے سسر کی وفات پرتعزیت کی۔