• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ، کوئٹہ کے ہاتھوں کراچی کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے دن راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ نے کامیابی حاصل کر لی۔پیر کو راولپنڈی میں کوئٹہ نے کراچی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی نے 6 وکٹ پر 119 رنز بنائے۔ جویریہ خان نے 57 گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔کوئٹہ کی جانب سے خیرالنسا نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کوئٹہ نے 19.5 اوورز میں چار وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ فریحہ محمود نےدس چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ لاہور نے ملتان کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان کی ٹیم 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ام ہانی 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ غلام فاطمہ نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور نے 8.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ صدف شمس نے 7 چوکوں کی مدد سے 35 اور سدرہ امین نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ اسلام آباد میں راولپنڈی نے پشاور کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پشاور کی ٹیم 12 اوورز میں صرف 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علینہ شاہ اور راحیمہ سید 13،13 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ تانیہ سعید نے 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی نے ساتویں اوور میں تین وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ عالیہ ریاض نےایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید