کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرز بیٹر احمد شہزاد پریذیڈنٹ کپ میں میچ چھوڑ کرلاہور چلے گئے جس کے بعد ایس این جی پی ایل نے پی سی بی کو تحریری احتجاج کیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ بغیر گراؤنڈ میں آئے کھلاڑی کیسے شہر چھوڑ کر جاسکتا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ معاملے کو دیکھ رہی ہے، کمیٹی بنا کر فیصلہ کیا جائے گا۔ احمد شہزاد نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں این جی پی ایل کے خلاف واپڈا کی نمائندگی کی، تاہم وہ میچ ادھورا چھوڑ کر لاہور چلے گئے۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ ان فٹ ہیں۔