• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی

کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تہلکہ مچاتی ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ عوام کی مقبولیت کو سمیٹ کر اب اپنے اختتام پر آگئی ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط منگل کی رات 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی۔ ڈرامے کی کہانی نے جن خوشیوں سے کی تھی شروعات اُسے سسرال کی تلخیوں نے کردیا تھا برباد لیکن محبت کرنے والوں کی کیمسٹری سید وجاہت حسین کی ہدایات میں کبھی توانا کی ڈورمیں اُلجھی تو کبھی بد گمانیوں پہ اشک بہائے۔ نادیہ اختر کی اس تحریر میں دونوں خاندانوں نے چاہت کی اس ڈور کو کاٹنے کیلئے پیچ بھی لڑائے لیکن دو دلوں کے بھروسے اور ارمان نے نہیں چھوڑی ایک دوسرے کی جان۔ منت اور مراد کے رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے مامتا کی اُمید جگا کر پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس شادی کو دونوں سسرال کی آنکھ کا تارا کیسے بنائیں گے یہ سب ناظرین ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ کی آخری قسط میں منگل کی رات 8 بجے ملاحظہ کرسکیں گے۔ سیریل کے مرکزی کرداروں میں طلحہ چہور، اقرا عزیز، نورالحسن، فائزہ گیلانی، منزہ وقاص، ثنا نادر، انعم تنویر، سلمیٰ بیگ، پروین اکبر، راحت غنی اور دیگر فنکاروں نے یادگار کردار ادا کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید