میلبرن (جنگ نیوز) پولینڈ کی عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ ایگا سوائیتک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں امریکی حریف کھلاڑی صوفیہ اینا کو شکست دی۔ان کے علاوہ پہلے راؤنڈ میں برطانوی اسٹار ایما راڈوکانو نے امریکی حریف شیلبی روجرز کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔