• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کو سکیورٹی اور عمرے کی ادائیگی کی اجازت جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپکر اسد قیصر کو سکیورٹی فراہم کرنے اور اسکو عمرہ کی ادائیگی کیلئے اجازت دینے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔رٹ کی سماعت پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے کی۔ درخواست گزار اسد قیصر کی جانب سے کیس کی پیروی معظم بٹ ایڈوکیٹ نے کی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اسد قیصر عمرے کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتے ہیں اجازت دی جائے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کےموکل کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
پشاور سے مزید